Monday, October 24, 2022

قسمت ہو تو ایسی، شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

قسمت ہو تو ایسی، شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
امریکا کی ایک خوش قسمت شہری پر قسمت مہربان ہوگئی کیوں کہ اس کی لاٹری سے تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے نکل آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے جوشوا نامی شہری نے لاٹری ہیڈ کوارٹر سے لاٹری خریدی جس میں اس کا نام نکل آیا لیکن خوش قسمت شخص یہ سمجھ رہا تھا کہ اس کا صرف 600 ڈالر کا انعام نکلا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی جوشوا اپنا انعامی رقم لینے ہیڈ کوارٹر پہنچا تو یہ جان کر حیران رہ گیا اس کی لاٹری سے 5 لاکھ 85 ہزار 949 ڈالر(تقریباً 11 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے) نکلے ہیں۔

لاٹری جیتنے والے شہری کا کہنا ہے کہ وہ اس انعام سے اپنا نیا گھر اور گاڑی لے گا لیکن اب تک مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے اتنی بڑی رقم جیتی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/evT5rFD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times