Monday, October 24, 2022

میانمار: کنسرٹ پر فضائی حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

میانمار: کنسرٹ پر فضائی حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
میانمار میں اقلیتی گروپ کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ پر فضائی حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست میں منعقد کنسرٹ پر3 فوجی طیاروں نے حملہ کیا۔ کسنرٹ اقلیتی مزاحمتی گروپ کیچن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میوزیشنز اور گلوکار بھی شامل ہیں۔ کیچن گروپ حکومت کے خلاف حقوق کے لیے مزاحمت تحریک چلا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میانمار میں فروری میں فوجی حکومت کے اقتدار میں آنے کے خلاف باغیوں کے خلاف یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/udO5f4k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times