Wednesday, October 19, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت کا ایف آئی اے کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نامنظور ڈاٹ کام ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل علی گوہر اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال اور ایف آئی اے حکام بھی پیش ہوئے ۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسزنہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھاؤ،بندہ اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی،اس طرح کیسز کرتے ہیں توپھرعدالتوں میں کیسزآتے ہیں، جب فیصلہ دیتے ہیں تو عدالتوں پر الزام آ جاتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آج آپ حکومت میں ہیں، کل یہ ہوں گے، پرسوں کوئی اور ہوگا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر اداروں نے ادھرہی رہنا ہے۔

بیرسٹرعلی گوہرنے ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روکنے کی استدعا کردی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا، جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/n7VZC4c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times