
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سائفر سے متعلق اپنی رائے دی تھی تاہم سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو پھر سچا ہے، سائفر سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میڈیا ایسا ہی ہے مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا کیا مطلب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں سائفر والی بات اور حکومت کے خلاف ہونے والی سازش پر قائل تھا جب ہی عمران خان کا خط سپریم کورٹ بھیجا تاکہ معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں جو کچھ بھی ہوں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوں، عمران خان سچے اور ایماندار ہیں اسلیے اُن کے ساتھ ہوں، میرا ماضی، حال اور مستقبل پی ٹی آئی سے ہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/TAqX5gV
0 comments: