Monday, October 10, 2022

اگر کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے: رانا تنویر

رانا تنویر
وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے۔

(ن) لیگ کے قائد کی وطن واپس پر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ClM502O

0 comments:

Popular Posts Khyber Times