
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کی ریکارڈنگ کو یہ کہہ کر جائز قرار دیا کہ یہی تو ایجنسیوں کا کام ہے، ماضی میں اگر مخالفین کی جاسوسی حلال تھی تو آج اُن کی اپنی جاسوسی حرام کیسے ہوگئی؟
عمران خان کے برائی سے متعلق بیان پر مریم نواز کا طنزیہ ردعمل
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کو تکلیف اس بات کی ہے کہ اُنہیں اب اپنے مطلب کی جے آئی ٹی نہیں ملے گی۔
تمھاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِ اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔تمھیں اصل تکلیف یہ کہ تمھیں نا اب تمھارے مطلب کی JIT ملے گی نا تمھارےآنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔ https://t.co/25NYBsPL86
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 10, 2022
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1eMHtE5
0 comments: