Tuesday, October 18, 2022

قومی اسمبلی میں ضابطہ فوجداری ایکٹ منظور

قومی اسمبلی میں ضابطہ فوجداری ایکٹ مںظور
قومی اسمبلی نے ضابطہ فوجداری ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں رکن اسمبلی سید جاوید حسنین نے ضابطہ فوجداری ایکٹ 1898 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

ایوان نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ایکٹ کے ترمیمی بل 2022منظور کرلیا۔
علاوہ ازیں جاوید حسنین نے رجسٹریشن ایکٹ 1907 اور مجموعہ ضابطہ دیوانی 1908 ایکٹ میں بھی مزید ترامیم کا بل پیش کیا۔ جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی نے وراثتی جائیداد کے مقدمات کے فیصلے ایک سال میں کرنے کا قانون منظور کرلیا۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دیوانی عدالتوں کے سول ججز اب وراثتی مقدمات کے فیصلے ایک سال کے اندر کرنے کے پابند ہوں گے، وراثت کے مقدمات میں بیوائیں و یتیم بچے سالوں سال عدالتوں کے دھکے کھاتے رہتے ہیں۔ یتیم ، بے بس اور بے سہارا لوگوں کے مقدمات کے فیصلے جلد ہونے چاہیں۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ بل سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے جہاں سے پاس ہونے کے بعد اسے منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا جائے گا اور دستخط ہونے پر یہ باقاعدہ قانون بن جائے گا۔

اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے نشہ آور اشیا پر قابو پانے کے ایکٹ میں ترمیم کا بل 2022ایوان میں پیش، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qyCJg5Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times