Wednesday, October 12, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

وزیر اعظم کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
وزیر اعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں معاون خصوصی کے عہدے سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے۔

مبینہ آڈیو میں نامعلوم شخص وزیر اعظم سے کہتا ہے کہ ایازصادق صاحب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے 'ایس اے' پی ایم سے بھی شیئر مانگ رہے ہیں جس پر شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہاں بالکل،بلاول نے بات کی تھی'۔

جس کے بعد نامعلوم شخص کہتا ہے کہ یہ پھر اب دیکھ لیں، پھر ہم نے ظفر محمود کو لگانا ہے اور جہانزیب صاحب کو لگانا ہے،میں پھر آپ کو ایک فائنل نمبر بتا دوں گا جس پر شہباز شریف بولتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر سے بھی شیئر کر لیں ناں، پیپلز پارٹی ہی نہیں باقی بھی شیئر کر لیں۔

اس کے بعد نامعلوم شخص کہتا ہے کہ وہ پھر جے یو آئی اور ایم کیو ایم بھی بھی مانگے گی۔ایم کیو ایم کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہا ہے کہ یہ سارا ڈیل کرانے میں اس کا بڑا کریٹیکل رول تھا۔

مبینہ آڈیو میں شہباز شریف سوال کرتے ہیں کہ کون؟ جس پر جواب دیتے ہوئےنامعلوم شخص کہتا ہے کہ یہ سر کراچی کا بندہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kKPTOyL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times