Sunday, October 23, 2022

گرہن سورج کو نہیں، حکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سےحکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ

اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمدد نہیں ملےگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/y0HWoYX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times