
قومی ٹیم کے سابق کوچ معین خان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے سابق کرکٹر نے انگلش ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ میرا خیال ہے جس انداز سے انگلینڈ کھیل رہی ہے یہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی،اس کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچتی نظر آرہی ہے۔
معین خان نے پیشگوئی کی کہ پاکستان یا جنوبی افریقا کی ٹیمز میں سے کوئی ایک ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی کیوں کہ میرے نزدیک 3 نومبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا مقابلہ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JoqEZtp
0 comments: