Wednesday, September 7, 2022

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کل پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

جنرل انتونیو گوتریز
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز ملک میں حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب کی بدترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کل سے پاکستان کا دو روزہ دور کرینگے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارٹن گرفتھ اور دیگر عہدیدار ان کے ہمراہ ہونگے۔نیویارک میں اپنی معمول کی بریفنگ میں اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اپنے وفد کے ہمراہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم اور ان کے شراکت دار ملک میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9zpWL7O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times