Thursday, September 15, 2022

نواز شریف نے جس آرمی چیف کی تعیناتی کی ، عمران پھر اسی کو توسیع دینے کی بات کررہے ہیں: احسن اقبال

 نواز شریف نے جس آرمی چیف کی تعیناتی کی ، عمران پھر اسی کو توسیع دینے کی بات کررہے ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس آرمی چیف کی تعیناتی کی ، آپ پھر اسی کو توسیع دینے کی بات کررہے ہیں، آپ کو کیا حق ہے کہ سوال اٹھائیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی سلیمانی ٹوپی ہے جو عمران خان کے گرد حصار باندھے ہوئے ہے ، وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کریں ، آئین کو توڑیں ، پارلیمنٹ کو بلڈوز کریں کوئی انہیں پوچھ نہیں سکتا۔اپنے ۔

ایک بیان میں  احسن اقبال نے آرمی چیف کی تعیناتی اور قبل از وقت انتخابات سے متعلق کہا کہ ہم نے مشکل معاشی فیصلے کیے ، یہ ہمارا حق ہے کہ معیشت کو مستحکم کرکے عوام کے سامنے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ زہر ہم کھائیں اور حلوہ عمران خان کے سامنے چلا جائے ،ملک میں سیلاب اور مردم شماری کی وجہ سے آئندہ فروری سے پہلے الیکشن نہیں ہوسکتے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/KHoitMN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times