
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا ہے جو آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔
کراچی میں 10محرم کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور ایم اےجناح روڈ، تبت سینٹر،بولٹن مارکیٹ سےہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر ختم ہوگا۔
پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے 12 جلوس برآمدہوں گے۔ پہلا ماتمی جلوس صبح 11بجے سےبرآمد ہوگا۔
راولپنڈی میں مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ کالج روڈ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے برآمد ہو گا۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا جلوس صبح 9 بجے امام بارگاہ سید آباد علمدارروڈ سے برآمد ہوگا۔
گلگت میں مرکزی جلوس صبح 7 بجےامامیہ جامع مسجد سے برآمدہوگیا ہے۔
ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے، حساس شہروں میں موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/CmeI9ET
0 comments: