
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سستا کرنے کے سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
علاوہ ازیں اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 89 پیسے کی سفارش کی۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری پر آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط، سیلاب سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے پیٹرول پر مکمل ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/DtNIs7j
0 comments: