Tuesday, August 23, 2022

آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان تیسری پوزیشن پر برا جمان

 آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ
آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

آئی سی سی سپر لیگ کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے،آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا، دیگر 5کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگی۔

نیدرلینڈز سے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں فتح سے پاکستان نے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش 120 کرلی مگر رن ریٹ کے معمولی فرق سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے،گرین شرٹس کا رن ریٹ +0.217 جبکہ ٹائیگرز کا +0.384 ہے، اس وقت انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش (120) دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان (120) تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز فتح کے بعد نیوزی لینڈ 110پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔
افغانستان(100) کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، بھارت (99)چھٹی، ویسٹ انڈیز (88) ساتویں، آسٹریلیا (70)آٹھویں، آئرلینڈ(68) نویں، سری لنکا (62) دسویں، جنوبی افریقہ(49) 11ویں، زمبابوے (35) 12 ویں اور نیدرلینڈز (25) 13 ویں نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے افغانستان اورسے 3،3ون ڈے میچز باقی ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے تمام 24میچز کھیل چکی اور ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کیلیے اسے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/4oXAfOJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times