
حالیہ بارشوں سے پنجاب میں مزید 19، خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 5 اور سندھ میں 3 اموات ہوئیں یوں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 تک جاپہنچی ہے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 لاکھ 30 ہزار 483 مویشی ہلاک ہوئے، بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں ، 18 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سندھ میں 2 ہزار 328 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں، 60 پلوں کو نقصان پہنچا، پنجاب 130، خیبر پختونخوا ایک ہزار 589 کلومیٹر سڑکیں متاثر، 84 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہ اور 65 پل متاثر ہوئے۔
انتظامیہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 243 پلوں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب سے 3500 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
سیلابی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 10 ارب ڈالرزکا نقصان ہوا ہے۔
شہباز شریف نے مزید بتایا کہ ساڑھے 10لاکھ سےزائد گھر تباہ ہوئے ہیں اور جہاں پانی گزرچکا وہاں سروے شروع کر دیا گیا ہے، حالیہ تباہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9CQmNJa
0 comments: