Tuesday, July 26, 2022

پی ٹی آئی کا دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

دوست مزاری
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام زیر غور ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ غیر قانونی قرار دے دی تھی، جس کے بعد جمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے فارغ ہو گئے اور پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بن گئے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا، صدر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے حلف لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/FzMjNnX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times