Friday, July 15, 2022

عمران خان کے ہاتھ صاف نہیں ہیں، انہوں نے چار سال تک کرپشن کی سرپرستی کی: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرٹیکل 6 سے متعلق معاملہ جب کابینہ میں آئے گا تو وہ اپنی رائے دیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہاتھ صاف نہیں ہیں، انہوں نے چار سال تک کرپشن کی سرپرستی کی، عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی، عمران خان اوتار نہیں جو ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر کابینہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی تو عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tPJkX6Y

0 comments:

Popular Posts Khyber Times