
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فارن فنڈنگ کیس لٹکا ہوا ہے، دنیا کے معروف اخبارات بھی عمران خان کو بے نقاب کررہے ہیں، گھڑی تک نہ چھوڑنے والے کو صادق اور امین نہیں کہہ سکتے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت میں رہ کر ستمبر 2022 میں الیکشن کی بات کو قیامت قرار دیتا تھا، آج حکومت سے باہر رہ کر کہہ رہا ہے کہ 2022 میں الیکشن نہ ہوئے تو قیامت آ جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا 18 سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں کردار ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/GzKlW20
0 comments: