Wednesday, July 20, 2022

بابراعظم ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بدستور سرفہرست

بابر اعظم
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، امام الحق 815 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے رسی وین تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، پانچویں پر روہت شرما، چھٹے پر جنوبی افریقا کے ڈی کوک، ساتویں پر راس ٹیلر، آٹھویں پر ڈیوڈ وارنر اور نویں، دسویں پر بالترتیب جونی برسٹو اور ایرون فنچ رہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا کے آئیڈن مارکرام تیسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان چوتھے جبکہ پانچویں پر بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو رہے۔

ایرون فنچ (آسٹریلیا)، ڈیون کانوے(نیوزی لینڈ)، نکولس پوران (ویسٹ انڈیز)، سری لنکا کے پتھم نسانکا، جنوبی افریقا کے ریسی وین بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر رہے۔

ٹی ٹوینٹی بلے بازی کی اگر بات کی جائے تو ٹاپ ففٹی میں پاکستان کے تین کھلاڑی ہیں، بابر اور رضوان کے علاوہ فخر زمان کا 43واں نمبر ہے۔ٹی ٹوینٹی بولرز کی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے البتہ انگلیںڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر رہے۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی، شکیب الحسن (بنگلا دیش) اور معین علی بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ شاہین آفریدی بارہویں، شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97ویں نمبر پر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/06YRH7J

0 comments:

Popular Posts Khyber Times