Wednesday, July 20, 2022

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 245 کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

خیال رہے کہ سندھ میں 24 جولائی کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول تھے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی تقریباً مکمل کرلی گئی تھیں۔ کراچی کے پولیس سربراہ ایڈیشنل آئی جی جاوید اختر اوڈھو نے پریس کانفرنس میں شہر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

شہر میں بارش کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہر میں چند گھنٹوں میں 360 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن تاحال محکمہ موسمیات نے پولنگ کے دن بارش کے حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/RInEhA1

0 comments:

Popular Posts Khyber Times