Tuesday, July 19, 2022

ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کرنے کا سفر شروع کر دیا

ثمینہ بیگ
کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے نائلہ کیانی نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرنےمیں کامیاب ہو جائیں گی۔ نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بھی ہیں۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہے۔ اسے پہلی بار 31 جولائی 1954ء کو دو اطالوی کوہ پیماؤں لیساڈلی اور کمپانونی نے سر کیا۔

اسے ماؤنٹ گڈون آسٹن اور چوگو ری(چھوغو ری) یعنی بڑا پہاڑ بھی کہتے ہیں، کے ٹو یا گاڈون آسٹن کی چوٹی قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی وہ بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/sWiw0Rp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times