Tuesday, July 12, 2022

17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے: شیخ رشید

شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لانےکا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اورنوازشریف کو ملک میں آنے سے کس نے روکا ؟

شیخ رشید احمد نے کہا ہتھا کہ نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، عمران خان کی حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، زرداری سے نفرت ہے، سیاست میں کبھی انتقام نہیں لیا اور کبھی بھی وزیراعظم بننا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میئر کا الیکشن میں ایک ووٹ سے ہارا تھا، ایم اے جیل سے کیا تھا، 50،60 سال پہلے خونی الیکشن نہیں ہوتے تھے، سیاست میں کسی سے انتقام نہیں لیا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی تحریک نجات بھی میں نے پلان کی تھی، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، عمران خان کو ہی پی ٹی آئی سمجھتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک ہی آدمی کے ساتھ سیاست کرتا ہوں جم غفیر کے ساتھ نہیں، میں نے کسی کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا، تھانے کی سیاست نہیں کی، لوگ خاندانوں کی سیاست کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/598pahQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times