Sunday, June 26, 2022

فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے

جمشید ظفر
پاکستان کی فلم انڈسٹری (لالی ووڈ ) کے ممتاز فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

فلم ساز جمشید ظفر کے بیٹے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں ںے اس حوالے اپنی شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا کہ میرے والد ایک بہتر جگہ چلے گئے ہیں۔

نامور فلمسار جمشید ظفر کی نماز جنازہ شب دس بجے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ مرحوم جمشید ظفر نے کئی معروف فلمیں پروڈیوس کیں جن میں کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ جل رہا ہے سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مرحوم جمشید ظفر فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی رہے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lhA5G0c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times