Sunday, June 12, 2022

عمران خان نے اپنی حکومت چلانےکے لیے اداروں کو استعمال کیا: عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اپنی حکومت چلانےکے لیے اداروں کو استعمال کیا: عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو اس کی مرضی کے بغیر چلوائی اور سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے مخالفین پر کیس بنوائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق حکمران اپوزیشن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنانا چاہتے تھے، سابق چیئرمین نیب جاویداقبال سے بھی مرضی کے فیصلے لینےکی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت چلانےکے لیے اداروں کو استعمال کیا، ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو کو اس کی مرضی کے بغیر چلوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاویداقبال صاحب کو استعمال کرکے ن لیگ کے رہنماؤں پرکیس بنوائےگئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8FqRAz1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times