Saturday, June 11, 2022

ایک ہاتھ سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام

عالمی ریکارڈ
پاکستان کے معمر ترین 70 سالہ شخص کے نسیم الدین کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول ہوگئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، انہوں نے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ کر شکست دی تھی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر اپلوڈ کی ہے۔

خیال رہے کہ نسیم الدین نے پھر اپنے ریکارڈ کو 21 مرتبہ سیب توڑ کر مزید بہتر کیا تھا۔ نسیم الدین 70 سال کی عمر میں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے معمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/jGDxR1f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times