Tuesday, June 7, 2022

عالمی سب میرین کیبل میں فنی خرابی

عالمی سب میرین کیبل میں فنی خرابی
مصر اور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی مصر کے قریب ڈبل اے ون اور سیم فائیو کیبل میں سامنے آئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی بحالی کا کام جاری ہے البتہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے بھی پریشانی کا شکار ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qEWLSsI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times