Monday, June 27, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز میں شرکت کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز میں شرکت کرے گی
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت کرے گی۔

تین ملکی سیریز پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جائے گی ۔سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیریز ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت خوش ہوں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/nwbklgq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times