Sunday, June 19, 2022

شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان

 شان مسعود
کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔

شان مسعود کاوئنٹی کرکٹ میں 11 اننگز میں 991 رنز بنا چکے ہیں جس میں 4 ففٹیز اور 3 سنچریز شامل ہیں۔ شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لگاتار دو ڈبل سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بنے۔

دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ شان مسعود کے ساتھ ساتھ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بھی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ساجد خان یا زاہد محمود میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ آؤٹ آف فارم فواد عالم کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں پوزیشن خطرے میں ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چیف سیلیکٹر محمد وسیم کپتان بابراعظم سے مشاورت اور چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

لیگ اسپنر طویل عرصے سے قومی ٹیم سے دور ہیں۔ انہوں نے پاکستان کپ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔ پاک سری لنکا سیریز میں کھیلے جانیوالے دو ٹیسٹ میچوں کی تاریخوں کا اعلان بھی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/bfceaMZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times