Thursday, June 23, 2022

ترکی سے تعلق رکھنے والےمعروف صوفی بزرگ انتقال کرگئے

ترکی سے تعلق رکھنے والےمعروف صوفی بزرگ انتقال کرگئے
ترکی سے تعلق رکھنے والے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 شیخ محمد آفندی انفیکشن کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی جائے گی۔

استاد شیخ محمد آفندی کو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ دینی علوم پر عبور حاصل تھا،دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعد اد موجود ہے،انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں اور خاص طور پر مسلمانوں کیلئے بہت سےفلاحی ادارے قائم کئے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے دینی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے استاد شیخ محمد آفندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو مسلم دنیا کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/GOqgubh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times