
کراچی میں جنوری میں گرین لائن بس سروس کے کامیاب آغاز کے بعد اورنج لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی کے شہریوں کا دہائیوں پرانا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کسی حد تک کم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
پیپلز بس سروس پروجیکٹ کے تحت تقریباً 140 بسیں لائی گئی ہیں، شہر کے 7 مجوزہ راستوں میں سے ایک پر 3 جون کو اس کے آزمائشی سفر کا آغاز کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ کامیاب آزمائش کے بعد سندھ حکومت کے زیر انتظام بس سروس کا مناسب کمرشل آپریشن اگلے چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا جس سے 20 جون تک چین سے مزید 100 نئی ایئر کنڈیشنڈ بسیں شہر کی سڑکوں پر چلنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qdTW1Xl
0 comments: