Wednesday, May 4, 2022

آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کے تشخص کو متاثر کررہا ہے: انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کےتشخص کو متاثر کررہا ہے اور ہم نے پاکستانی حکومت کے ساتھ آزادی صحافت کا معاملہ اٹھایا ہے۔

پاکستانی میڈیا، سول سوسائٹی پر پابندیوں کے حوالے سے آگاہ ہیں اور آزادی صحافت کے مسئلے کا ذکر انسانی حقوق سالانہ رپورٹ میں بھی ہے۔

آزاد اور متحرک میڈیا، باخبر قوم کے مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن پاکستان میں پابندیوں کا یہ طرز عمل آزادی اظہار کو مجروح کرتے نظر آتا ہے اور اس طرح کے اقدامات پرامن احتجاج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کےتشخص کو متاثر کررہا ہے اور میڈیا پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو بھی متاثر کررہی ہیں، پاکستان کیساتھ مذاکرات میں آزادی صحافت پر بات ہوتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cYP08Ny

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times