Monday, May 16, 2022

کرکٹ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونیوالے کرکٹر کے گھر سوگ کا سماں

 کرکٹر عمر خان
اتوار کے روز کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ میں مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے کرکٹر عمر خان کے گھر پر سوگ کا سماں ہے۔

کراچی کا گرم موسم کھلاڑیوں کیلئے بھی پریشانی کا سبب بن گیا ہے، دو دن کھیل کے میدان سے موت کے منہ میں جانے والے عمر خان کے گھر سوگ کا عالم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے فاسٹ بولر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے کرکٹر کے بھائی کا کہنا ہے عمر کے دو بچے ہیں اور اُن کی بیوی کینسر کی مریضہ ہیں، عمر کسی قسم کی کوئی دوا نہیں لیتے تھے ، وہ اپنی غذا کا بہت خیال رکھتے تھے۔

دوسری جانب ٹیم کے کپتان محمد یاسر نے وہ شرٹ دکھائی جو اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے پہنے ہوئے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ برین ہیمبرج کی وجہ سے عمر جان کی بازی ہارگئے۔

محمد یاسر نے بتایا کہ عمر خان نے میچ کی جو آخری گیند کرا ئی وہ اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، ٹیم کی ٹرافی اور میچ کی شرٹ عمر کی یادوں کو ہمیشہ تازہ رکھے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JK5f0wL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times