
ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے لیے گئے 7 کروڑ ڈالرز قرض سے ریسکیو 1122 شروع کی جائے گی جبکہ دو سو اٹھاسی نئی ایمبولینس آگئيں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آنے والی ایمبولنسز آئندہ ہفتے محکمہ صحت کے سپرد کی جائیں گی جبکہ ریسکیو 1122 کا کام صوبائی ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولنس سروس امن فاونڈیشن اور فائر بریگیڈ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کام کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی مشینری اور عملہ طلب کیا جائے گا جبکہ ریسکیو 1122 کے ریجنل دفاتر تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ریسکیو 1122 کے پانچ دفاتر قائم ہوں گے۔
اس کے علاوہ سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے2 ہزار مقامات پر 10 ہزار کیمرے لگانے کی منظوری بھی دے دی ،کیمرے شمسی توانائی سے چلیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/nsoC8qW
0 comments: