Saturday, April 16, 2022

عمران خان جلسے سے خطاب کیلئے اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

سابق وزیراعظم عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ شاہ محمود قریشی ، شہباز گل بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے عمران خان کا ٹرمینل ون پر استقبال کیا۔

عمران خان کے کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت موجود تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو خصوصی انتظامات کے تحت گورنر ہاؤس کراچی لایا گیا۔سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں اجلاس کے بعد عمران خان جناح گراؤنڈ کے جلسے میں پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج کراچی کے جناح گراؤنڈ میں پنڈال سجایا ہے جہاں عمران خان اپنے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/niNPZDr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times