
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں 49 سالہ ڈیبورا نامی خاتون نے جدائی کے خوف سے ایک تقریب کے دوران اپنی بلی سے شادی کرلی ہے۔
خاتون کا خیال تھا کہ پھر مکان مالک پالتو جانور رکھنے سے منع نہ کردے، ماضی تین مکان مالک زبردستی ڈیبورا کو ان کے پالتو جانوروں سے علیحدہ کرچکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے گھر میں جانور پالنے سے سختی سے منع کررکھا تھا۔
برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ ’میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تھا لیکن پانے کو بہت کچھ تھا اسی لیے میں نے بلّی سے شادی کرلی اور اعلان کیا کہ کوئی بھی مرد مجھے اور انڈیا(بلّی) کو جدا نہیں کرسکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ ڈیبورا دو بچوں کی ماں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ZgONtrX
0 comments: