Thursday, March 3, 2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ آج ہوگا

 پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز
چوبیس سال کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے، پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں دس بجے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے تو پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ، پاکستان کو فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے، بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بیٹنگ میں جوہر دکھائیں گے۔

بیٹنگ میں آسٹریلیا کو اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے امیدیں ہیں، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی بالنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں تینتیس مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے پندرہ بار میدان مارا جبکہ اٹھارہ میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔

تاریخی ٹیسٹ میچ میں سو فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے۔ ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔ مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، بابر اعظم نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، پراعتماد ہوں، بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے۔

جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو فیورٹ نہیں کہوں گا لیکن ہمارا اسکواڈ مضبوط ہے۔ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان کمزور ٹیم نہیں ہے۔ 3 فاسٹ بائولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں۔ بہت خوش ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Pj7hWsN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times