Wednesday, March 2, 2022

روس یوکرین جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ٓٓآئل ریفائینری
روس یوکرین جنگ کے اثرات آنے لگے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کے بادل چھا گئے۔

 برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ ایک سو گیارہ ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگیا،امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کے بادل، سونےکی فی اونس قیمت میں بھی آٹھ ڈالر کمی ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں پانچ ڈالراضافے کے بعد قیمت ایک سو آٹھ ڈالرفی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل بھی پانچ ڈالر پچیس سینٹ اضافے بعد اسکی قیمت ایک سو دس ڈالر بائیس بائیس سینٹ ہوگئی۔

امریکی صدر نے مارکیٹ میں استحکام کے لیے امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے تیس ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔

امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا ، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

دوسری جانب سونےکی قیمت میں آٹھ ڈالر چوالیس سینٹ کمی ہوئی سے جس کے بعد سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار نو سو چھتیس ڈالرہوگئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتیں دو ہزار گیارہ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8UQR5Lz

0 comments:

Popular Posts Khyber Times