Thursday, March 10, 2022

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/eGyMu1r

0 comments:

Popular Posts Khyber Times