Saturday, January 29, 2022

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہورقلندرزکی ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف
 ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔

فخرزمان نے 35 گیندوں پر76 رنزبنائے، انہوں نے اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے، کامران غلام 43 اور عبداللہ شفیق نے 24 رنزبنائے۔

ملتان سلطانز کےخوشدل شاہ، شاہنواز داہانی، احسان اللہ، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کر رہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز کے کپتان بار شاہین آفریدی ہیں۔

رواں سیزن کا آج پہلا ڈبل ہیڈر ہے۔ دوسرے میچ میں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایکشن میں ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://bit.ly/3g96DNW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times