پاک فضائیہ نے اس سال27 فروری کو دشمن کی جارحیت کے خلاف اپنے ردعمل کو تاریخ میں فوری جوابی کارروائی کے طور پر یاد رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں264 ویں ائر سٹاف پر یزنٹیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فضائیہ کا فوری ردعمل کسی بھی طرح کے حالات میں مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے ہمارے مصمم عزم، صلاحیت اور اہلیت کا مظہر ہے۔
انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں پاک فضائیہ کا دشمن کو جواب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ٹرافیاں دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VGjMFF
0 comments: