Tuesday, January 11, 2022

10 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف حاصل کر لیا ہے، اسد عمر کا دعویٰ

10 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف حاصل کر لیا ہے، اسد عمر کا دعویٰ
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ویکسینیشن مہم میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا تاہم ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار میں…

ویکسین سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ 10 کروڑ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کر لی ہے جبکہ ساڑھے 7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور ہمیں ویکسی نیشن کی رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتنی زیادہ اسکالر شپس بڑھائی ہیں کہ لوگوں کو معلوم بھی نہیں اور روزگار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ احساس سہولت پروگرام کے تحت ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3FshH3b

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times