Tuesday, December 7, 2021

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ

سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو نیا فیثر متعارف کروا دیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گفتگو کو خفیہ رکھنے کا ایک اور آپشن پیش کیا ہے جسے آٹو ڈیلیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس آپشن کی بدولت صارفین اپنے میسجز کو ڈلیٹ کر سکیں گئے۔

صارفین کو میسجز ڈلیٹ کرنے کے لیے چند آپشنز دیئے جائیں گے جو 24 گھنٹے، سات روز یا 90 دن کے ہو گے۔

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین تمام نئی گفتگو کے لیے نیا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے سرگرم کرنے پر اپنی مقررہ مدت میں پیغامات یا اس کے طویل سلسلے (تھریڈ) ازخود مٹ جاتے ہیں۔ اس فیچر کو مخصوص واٹس ایپ گروپ پربھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح ہی رابطوں اور گفتگو کو محفوظ تر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ سابقہ فیس بک اور حالیہ میٹا کمپنی کی ملکیت ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ سے انسٹاگرام پر رابطے ممکن بنانے پر بھی غور ہورہا ہے۔ تاہم میٹا کی جانب سے مکمل طور پر ای ٹو ای انکرپشن پر بھی کام جاری ہے جس پر 2023 تک مکمل عملدرآمد ہوگا۔

میٹا پر ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے بالخصوص یورپی ممالک کا بھی دباؤ ہے اور شاید ڈیلیٹ آپشن اسی وجہ سے پیش کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dt6ROE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times