
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے؟
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سیالکوٹ میں تشدد کے بعد سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے۔
کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2021
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب معمول پر آجاتا ہے۔ اس وقت تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ،ہمارے سامنے کئی ممالک میں خون کے دریا بہہ گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31rXYSX
0 comments: