Wednesday, November 3, 2021

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکریہ

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکریہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، لیکن نمیبیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔لیکن پھر بھی نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایلبی مورکل نے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستانی ٹیم کا جیت کے بعد ان کے چیجنگ روم میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں آنے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔

 

گزشتہ روز جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے خو شی تو منائی تھی لیکن نمیبیا کے کھلاڑیوں کو بھی نہ بھولے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پوری ٹیم ان کے ڈیسنگ روم پہنچ گئی۔

جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اور ایک اچھے ماحول میں تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارا، جس میں جہاں محمد حفیظ ان کے کھلاڑی کو خاص ٹیپس بھی دیتے نظر آئے، وہیں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3GKyct8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times