Sunday, November 21, 2021

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس کی سماعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کی گئی ہے اور درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kZIlsK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times