
پنجاب میں فضائی آلودگی میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے۔
صبح کے اوقات میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر کولکتہ دوسرے، دہلی تیسرے اور کراچی آٹھویں نمبر پر موجود رہا۔
آلودہ ترین شہروں کا جائزہ اگر ملکی سطح پر لیا جائے تو ملک کے آلودہ شہروں میں بہاولپور پہلے اور ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب سے ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oQZqWU
0 comments: