
ایم کیوایم کے سابق کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے کراچی و شہری سندھ کے سیاسی خلاء کو دور کرنے اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے، اور آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھاجائے، وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہے ملک کو جس کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، مشترکہ جدوجہد سے ملکی و قومی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3olL4xo
0 comments: