
ادویات مہنگی کرکے عوام کو لوٹنے پر جاری نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے عدم شواہد کے بنا پر نیب نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام کیس سے خارج کردیا۔
ذرائع کے مطابق ادویات مہنگی کرنے کےکیس میں پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کو کلین چٹ مل گئی۔
نیب ذرائع کے کے مطبق ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں وزیر کا کردار نہیں تھا۔
واضح رہے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیربرائے قومی صحت عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دے دی تھی۔
نیب کو عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں،عامر کیانی کے خلاف شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا تھا ۔
انکوائری کو شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عامر محمود کیانی نے وزارت سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EPzQaX
0 comments: