Saturday, November 20, 2021

کراچی، لیاقت آباد کے علاقے میں آگ لگنے سے متعدد جھگیاں جل کا خاکستر

کراچی، لیاقت آباد کے علاقے میں آگ لگنے سے متعدد جھگیاں جل کا خاکستر

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کےقریب جھگیوں میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ پرقابوپالیاگیا ہے۔

تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگنی والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لیے کارروائیوں میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کوبجھا دیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کے باعث 35سےزائدجھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی کچی آبادی میں جھگیوں میں آگ لگی تھی جس سے تقریباً 200 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cw7V3P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times